وزیر داخلہ سندھ کی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے آج برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم (Lance Domm) سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ کابینہ نے مزارات کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی

ملاقات کے دوران امن و امان، سیکیورٹی تعاون، اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں پولیسنگ کے نظام کی استعداد کار میں اضافہ اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات جاری ہیں، تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، اور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے ذریعے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے اپنے موقف میں کہا کہ برطانوی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور سیکیورٹی اقدامات میں مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے سندھ حکومت کے امن و امان کے اقدامات کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون مضبوط رہے گا۔

ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈو، اور کوآرڈینیٹر ٹو ہوم منسٹر بلال شیخ بھی موجود تھے۔

یہ ملاقات سندھ میں سیکیورٹی، پولیسنگ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!