وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کی رواں مالی سال میں حاصل کی گئی تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سرکاری دستاویز میں سامنے آ گئیں۔
کراچی میں یکم اپریل سے بارش کا امکان
دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان، بشمول مشیر اور معاونین خصوصی، نے رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 40 کروڑ 72 لاکھ 16 ہزار روپے بطور تنخواہ اور دیگر الاؤنسز وصول کیے ہیں۔
مزید برآں، وفاقی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کے استعمال میں آنے والی 100 سے زائد گاڑیوں کی دیکھ بھال، مرمت اور ایندھن پر 26 کروڑ 64 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
اس سال وفاقی کابینہ کے ارکان اور مشیران و معاونین کے لیے مجموعی طور پر 68 کروڑ 87 لاکھ 27 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں، جو تنخواہ، الاؤنسز، گاڑیوں کی دیکھ بھال اور دیگر سہولیات پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔
یہ اعداد و شمار وفاقی کابینہ کی مالی ذمہ داریوں، عوامی وسائل کے استعمال اور شفافیت کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔
