محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ کراچی میں یکم اپریل کی رات سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو گا اور اس کے اثرات کراچی سمیت سندھ کے دیگر حصوں پر بھی محسوس ہوں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا غیرقانونی شہریت رکھنے والوں کو نادرا ڈیٹا بیس سے نکالنے کا حکم
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اپریل کو بارش کا امکان زیادہ ہے اور 3 اپریل کو بھی شہر میں بارش متوقع ہے۔ بعض علاقوں میں یہ بارش 50 ملی میٹر یا اس سے زائد ہو سکتی ہے۔ اس دوران تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، جن کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ توقع ہے کہ یہ موسمی سسٹم 4 اپریل تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے، جس سے شہریوں، ٹریفک اور بنیادی ڈھانچے پر اثر پڑ سکتا ہے۔
شہریوں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں اور بارش کے دوران نکاسی آب اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔
