وزیر داخلہ محسن نقوی کا غیرقانونی شہریت رکھنے والوں کو نادرا ڈیٹا بیس سے نکالنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور غیرقانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنے والے افراد کو نیشنل ڈیٹا بیس سے خارج کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نادرا نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Tuesday, 31st March 2026

محسن نقوی نے نادرا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران ادارے نے عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ انہوں نے نادرا کے اسٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر کو کرایہ کی عمارتوں کے بجائے اپنی جگہ خرید کر بنانے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں ماسٹر پلان بھی طلب کیا۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ موثر رابطے اور وزارتی سطح پر تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

چیئرمین نادرا نے اجلاس میں بتایا کہ ادارے نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں بایومیٹرک تصدیق کے لیے چہرے کی تصویر سے شناخت کے نظام کا نفاذ شامل ہے، جس کے لیے دیگر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

مزید براں نادرا نے لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کیے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے 30 دن کی مدت مقرر کی ہے۔ پی ٹی اے کے تعاون سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری شدہ موبائل سمز کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام ملک میں شناختی اور شہری سہولیات کی شفافیت بڑھانے اور غیرقانونی شہریوں کے شناختی حقوق کو ختم کرنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

One thought on “وزیر داخلہ محسن نقوی کا غیرقانونی شہریت رکھنے والوں کو نادرا ڈیٹا بیس سے نکالنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!