اسلام آباد: پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کی طرف سے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کی خفیہ منصوبہ بندی کو بے نقاب کر دیا ہے، جس سے سرحدی کشیدگی کے امکانات پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارت کی خفیہ کمیونیکیشن کو ڈی کوڈ کر کے سامنے لایا کہ بھارت پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرتے ہوئے فالس فلیگ کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
سنٹرل کراچی میں پولیس کریک ڈاؤن، 5 مقابلوں میں 2 ملزمان ہلاک
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا ہدف پاکستانی قیدیوں کو مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں میں لے جانا اور ان کے ذریعے سرحدی علاقے میں کارروائی کر کے پاکستان پر الزامات عائد کرنا ہے۔ اس فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے بھارت خطے میں پاکستان کی فوج کو مشرقی سرحد پر مصروف کرنے کی کوشش کرے گا، تاکہ پاکستان کی دفاعی توجہ میں خلل پیدا کیا جا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی حکام اس منصوبے کے ذریعے اپنی جارحیت کو جائز ٹھہرانا اور پاکستان پر الزام تراشی کر کے بین الاقوامی سطح پر اپنی حکمت عملی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی حساس ادارے اس منصوبے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے مکمل حفاظتی اقدامات اور پیشگی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں سکیورٹی کی صورتحال نہایت نازک ہے اور پاکستان کی سرحدی حدود میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کے خلاف مربوط اور بروقت ردعمل ضروری ہے۔ پاکستانی حکام نے شہریوں اور دفاعی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
