صدر زرداری نے چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ کیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ شب اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ چار ملکی مذاکرات کے فوراً بعد انجام پایا۔

پاکستان حساس اداروں نے بھارت کی خفیہ فالس فلیگ منصوبہ بندی بے نقاب کر دی

صدارتی ترجمان نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا اور بتایا کہ صدر کی پالیسی کے مطابق کسی ملاقات یا دورے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی۔ اگر ملاقات ہوتی ہے تو بعد میں پریس ریلیز اور ویڈیو جاری کی جاتی ہے تاکہ شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور موجودہ مذاکرات کی نوعیت کے بارے میں غیر رسمی مشاورت ہوسکتی ہے، تاہم دورے کی تفصیلات باضابطہ طور پر منظرِ عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔

یہ اقدام صدر زرداری کی سفارتی حکمت عملی کا حصہ تصور کیا جا رہا ہے، جس میں اعلیٰ سطحی تعلقات اور اہم امور پر خفیہ طور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

One thought on “صدر زرداری نے چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!