عمران خان نےکاغذات نامزدگی مسترد کرنےکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: عمران خان نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا ہےکہ آرٹیکل 63 (1) (H) کے تحت نااہلی کا نوٹیفکیشن درست نہیں، اس آرٹیکل کے تحت نااہلی کیلئے اخلاقی جرم کا ہونا بھی ضروری ہے۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہےکہ توشہ خانہ کیس میں سزا اخلاقی بنیاد پر نہیں ہوئی۔

عمران خان نے اپنی اپیل میں استدعا کی ہے کہ ریٹرننگ افسر، الیکشن ٹربیونل اور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قراردیے جائیں اور عدالت این اے 89 میانوالی، این اے122 لاہور سے انتخابات کیلئے اہل قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!