سندھ میں خواتین کی ترقی و حقوق پر صوبائی وزیر اور ویمن کمیشن کی اہم ملاقات

کراچی: صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ، شاہینہ شیر علی نے چیئرپرسن سندھ ویمن کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن، روبینہ بروہی سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں خواتین کی فلاح و بہبود، حقوق کے تحفظ اور انھیں بااختیار بنانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملیر: مطلوب منشیات فروش گرفتار، اعلیٰ معیار کی چرس برآمد

ملاقات میں خواتین کے مسائل کے حل، بہتر پالیسی سازی اور مختلف سرکاری و نجی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ترقی و تحفظ کے مشترکہ اقدامات اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کمیشن کے ساتھ مل کر خواتین کے لیے مزید مؤثر کام کیا جائے گا۔

چیئرپرسن سندھ ویمن کمیشن روبینہ بروہی نے بھی ملاقات میں صوبائی وزیر کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کمیشن ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

یہ ملاقات خواتین کی ترقی، تحفظ اور سماجی شمولیت کے حوالے سے سندھ میں حکومت اور کمیشن کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔

One thought on “سندھ میں خواتین کی ترقی و حقوق پر صوبائی وزیر اور ویمن کمیشن کی اہم ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!