سندھ حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: حکومتِ سندھ نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے یومِ کشمیر 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیری شہدا کے لیے صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!