کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کارروائی، منشیات فروش و اسمگلرز گرفتار

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران متعدد منشیات فروشوں اور اسمگلرز کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔

پاکستان سنی تحریک رابطہ کمیٹی اجلاس، عوامی مسائل اور تنظیمی بہتری پر غور

تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا:

پولیس نے نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم علی رضا ولد چراغ کو گرفتار کیا۔ ملزم موٹر سائیکل کے ذریعے مین شاہراہِ پاکستان کے راستے شہر میں چھالیہ اسمگل کر رہا تھا۔ اس کے قبضے سے 02 بوریاں نان کسٹم پیڈ چھالیہ (28 کلوگرام)، 30 پیکٹس گٹکا/ماوا، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل نمبر KQI-7286 برآمد ہوئے۔ مقدمہ نمبر 86/2026 بجرم دفعہ 4/8(1) GMA درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ ناظم آباد:
پولیس نے کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم مرتضی عرف متو ولد حنیف پنکھا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 55 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزم مقدمہ نمبر 447/2023 میں اشتہاری بھی تھا اور اسپیشل برانچ کے ریکارڈ میں متعدد آئی آر نمبرز میں شامل ہے۔ مقدمہ نمبر 177/2026 بجرم دفعہ 9(2)3 کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ درج ذیل ہے:

مقدمہ نمبر 418/2018، دفعہ 6(9)c، تھانہ ناظم آباد

مقدمہ نمبر 174/2019، دفعہ 337-A / 504 / 147، تھانہ ناظم آباد

مقدمہ نمبر 447/2023، دفعہ 9(1)3(B)، تھانہ ناظم آباد

مقدمہ نمبر 142/2025، دفعہ 3(1)9، تھانہ سپر مارکیٹ

تھانہ سپر مارکیٹ:
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم فیضان عرف ببلو انڈہ ولد صابر کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 1200 گرام چرس اور 650 روپے نقدی برآمد ہوئے۔ مقدمہ نمبر 211/2026 بجرم دفعہ 9(1)3C کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس قانون کی عملداری اور امن و امان کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

One thought on “کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کارروائی، منشیات فروش و اسمگلرز گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!