کراچی: آرٹس کونسل میں سید مظہر جمیل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے پاکستان کے معروف ادیب سید مظہر جمیل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس حسینہ معین ہال میں منعقد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کارروائی، منشیات فروش و اسمگلرز گرفتار

ریفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف شاعر افتخار عارف، جسٹس (ر) مقبول باقر اور دیگر سماجی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ شریک شخصیات نے مظہر جمیل کی علمی و ادبی خدمات اور شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو یاد کرتے ہوئے اظہار خراج عقیدت کیا۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ مظہر جمیل کی شخصیت میں تحمل، مثبت سوچ اور مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی صلاحیت نمایاں تھی۔ افتخار عارف نے مظہر جمیل کی ترقی پسند تحریک سے وابستگی اور سندھی و اردو زبان میں خدمات کو سراہا۔ پروفیسر سحر انصاری اور دیگر دانشوروں نے مظہر جمیل کی علمی اور تحقیقی کاوشوں، سندھ سے متعلق موضوعات اور ادبی میراث پر روشنی ڈالی۔

سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے مظہر جمیل کو محنتی، شفیق اور قابل انسان قرار دیا، جبکہ اہلِ خانہ، بشمول عباد الحق اور صماد الحق مظہر جمیل نے والد کی علمی تربیت اور اخلاقی رہنمائی کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی بھلائی، امن اور فکری ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

تعزیتی ریفرنس کے نظامت کے فرائض شکیل خان نے انجام دیے۔

WhatsApp Image 2026 03 29 at 6.47.32 PM 1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!