اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
6 سال بعد پی آئی اے کی لندن فلائٹس بحال، اسلام آباد سے پہلی پرواز روانہ
اسحاق ڈار نے اپنے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ روزانہ دو جہاز اس آبی گزرگاہ سے عبور کریں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا اور کہا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے، جس کی تعریف ہونی چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کا پیش خیمہ ہے اور یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو اجتماعی سفارتی کوششوں کو مزید مضبوط کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی خطے میں پائیدار حل کے لیے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔
