ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل (CCC) کراچی نے حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 2 کروڑ روپے نقدی برآمد کر لی۔
جعلی تعلیمی اسناد پر نارتھ سائپرس جانے کی کوشش ناکام
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں کی گئی۔ یہ چھاپہ انکوائری نمبر 17/2026 کی بنیاد پر ایم اے جناح روڈ نزد گل پلازہ کراچی میں مارا گیا۔
گرفتار ملزم محمد ثاقب سلیم ولد محمد سلیم کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا، جس میں حوالہ ہنڈی سے متعلق واٹس ایپ چیٹس موجود تھیں۔ تمام برآمد شدہ رقم اور شواہد کو قانونی تقاضوں کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
