ایف آئی اے امیگریشن نے نارتھ سائپرس جانے کے لیے جعلی تعلیمی اسناد پیش کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، اور دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے مسافر مہران انجم اور جہانزیب طور سکنہ گوجرانوالہ تھے، جو نارتھ سائپرس کے سفر پر روانہ ہو رہے تھے۔ دونوں مسافروں نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور بی بی اے کی اسناد پیش کیں، جن پر آئی بی سی سی، ایچ ای سی اور وزارت خارجہ کی تصدیق بھی موجود تھی۔
تاہم جانچ کے دوران دستاویزات مشکوک پائی گئیں، اور دورانِ تفتیش دونوں مسافر اپنے تعلیمی ریکارڈ کو ثابت نہ کر سکے۔ بعد ازاں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی تعلیم حاصل نہیں کی۔
ایف آئی اے کے مطابق جعلی اسناد ایجنٹ عائشہ رحمان کے ذریعے تیار کروائی گئی تھیں، جس کے لیے دونوں مسافروں نے 25 لاکھ روپے ادا کیے۔ معاملے کی نوعیت منظم فراڈ اور جعلی دستاویزات کے استعمال کی نشاندہی کرتی ہے۔
مزید کارروائی اور تفتیش کے لیے دونوں مسافروں کو اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
