کیماڑی پولیس کی کارروائی، منشیات اور اسلحہ برآمد، 700 کلو گٹکا ضبط

ضلع کیماڑی پولیس نے شہر میں جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف کیسز میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائیاں ساؤتھ زون کراچی میں 26 مارچ 2026 کو انجام پائیں۔

نیو کراچی میں دو منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد

پولیس کے مطابق منشیات کے دو مقدمات میں مطلوب ملزم مزمل کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 22 گرام کرسٹال برآمد ہوئی۔ اسی دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم اسماعیل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

مزید برآں، اسنیپ چیکنگ کے دوران بھاری گاڑی سے 700 کلو سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا ضبط کیا گیا، جسے غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے لایا گیا تھا۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ شہر میں جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 03 26 at 7.44.35 PM WhatsApp Image 2026 03 26 at 7.44.35 PM 1

One thought on “کیماڑی پولیس کی کارروائی، منشیات اور اسلحہ برآمد، 700 کلو گٹکا ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!