وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی یوم مرگی پر پیغام، آگاہی کی ضرورت پر زور

کراچی (26 مارچ 2026ء) – وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم مرگی (Purple Day) کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ مرگی ایک قابل علاج اعصابی بیماری ہے اور اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مرگی کے مریضوں کے خلاف معاشرتی تعصب اور منفی رویوں سے اجتناب کریں تاکہ متاثرہ افراد باوقار زندگی گزار سکیں۔

کیماڑی پولیس کی کارروائی، منشیات اور اسلحہ برآمد، 700 کلو گٹکا ضبط

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت مرگی کے مریضوں کے لیے معیاری اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور سرکاری اسپتالوں میں نیورولوجسٹ اور ضروری ادویات دستیاب ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت تشخیص اور باقاعدہ علاج سے مرگی کے مریض معمول کی زندگی گزار سکتے ہیں، اور عوام کو چاہیے کہ وہ بیماری سے متعلق توہمات اور غلط فہمیوں سے گریز کریں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پرپل ڈے منانے کا مقصد عالمی سطح پر مرگی سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے، اور یہ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مرگی کے بارے میں صحیح معلومات حاصل کریں اور مریضوں کی معاونت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کو مل کر ایک صحت مند اور مرگی سے آگاہ سماج تشکیل دینے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق یہ پیغام مریضوں کی زندگیوں میں بہتری اور معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانے کے عزم کا اظہار ہے۔

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی یوم مرگی پر پیغام، آگاہی کی ضرورت پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!