ڈاکٹر علی اکبر ڈھکن کے انتقال پر سعید غنی کا اظہارِ افسوس

کراچی: وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے معروف ادیب، دانشور اور ماہر معاشیات ڈاکٹر علی اکبر ڈھکن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شیری رحمٰن کے گھر سیاسی قیادت کی آمد، ماروی ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

اپنے تعزیتی بیان میں سعید غنی نے کہا کہ ڈاکٹر علی اکبر ڈھکن کی علمی و ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، خصوصاً صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی پر ان کی تحقیق نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ادب اور معیشت دونوں شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر علی اکبر ڈھکن کے انتقال سے ادبی اور معاشی حلقوں میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، جس کا پُر ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی علمی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنی رہیں گی۔

وزیر محنت سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!