شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں، سیاسی حلقوں میں افسوس

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں، جس پر ملک بھر کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے مطابق ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا، جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی۔ وہ زیرِ علاج رہیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں اور خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

مرحومہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد پارٹی رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات نے سینیٹر شیری رحمٰن سے اظہار تعزیت کیا۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر نہایت افسوسناک ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اسی طرح فیصل کریم کنڈی نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور وہ سینیٹر شیری رحمٰن اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

One thought on “شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں، سیاسی حلقوں میں افسوس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!