ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، آبنائے ہرمز پر کشیدگی بڑھ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جنگ کے جلد خاتمے سے متعلق بیان کے بعد ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے نہ کھولا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں، سیاسی حلقوں میں افسوس

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے مختلف پاور پلانٹس کو مرحلہ وار نشانہ بنا سکتا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں بڑے بجلی گھروں کو تباہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں ایران نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے کوئی کارروائی کی تو مشرق وسطیٰ میں امریکی توانائی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دریں اثنا ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے رپورٹر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکا ایران کو کمزور کر چکا ہے، تاہم بعض حلقے اس کامیابی کو تسلیم نہیں کر رہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر غور کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں وہ اس کی حفاظت خود کریں۔

ماہرین کے مطابق اس بیان بازی کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل اور تجارتی سرگرمیوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

One thought on “ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، آبنائے ہرمز پر کشیدگی بڑھ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!