نگہبان رمضان پیکج سے ڈھائی کروڑ افراد مستفید، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج 2026 کے تحت تقریباً ڈھائی کروڑ افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی، جس سے عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
گورنر ہاؤس میں عید ملاقات، عالمی سفارتکاروں کی شرکت

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں اس فلاحی منصوبے کے ذریعے مستحق افراد تک براہِ راست امداد پہنچائی گئی اور پہلی مرتبہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کی دہلیز پر مالی معاونت فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کے ان لمحات میں کسی کو تنہا نہ چھوڑنے کا عہد پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

مریم نواز کے مطابق ”مریم کو بتائیں“ پروگرام کے تحت 45 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار روپے فی خاندان دیے گئے، جبکہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت مجموعی طور پر کروڑوں افراد کو ریلیف فراہم کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 40 لاکھ سے زائد روزہ داروں نے 422 نگہبان دسترخوانوں پر افطار کیا، جبکہ 75 رمضان بازاروں میں روزانہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے سستی اشیائے ضروریہ کی خریداری کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت آئندہ بھی عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبے جاری رکھے گی تاکہ عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

One thought on “نگہبان رمضان پیکج سے ڈھائی کروڑ افراد مستفید، مریم نواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!