ٹریفک آگاہی پروگرام کے تحت ایئرپورٹ ایکسٹینشن ٹریفک سیکشن نے پی آئی اے ماڈل اسکول میں طلبہ کو ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر کے اصولوں سے آگاہ کیا۔
یہ پروگرام ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ کی ہدایات پر منعقد ہوا۔ ڈی ایس پی نیو ٹاؤن ذاکر حسین، آگاہی انچارج ایس آئی سہیل احمد، ایس او ایئرپورٹ ایکسٹینشن مصطفیٰ زیب اور پی سی محمد راحیل غوری نے طلبہ کو بریفنگ دی۔
لیکچر کے دوران طلبہ کو موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے لازمی استعمال کی اہمیت بتائی گئی۔ واضح نمبر پلیٹس، موٹرسائیکل کی مکمل فٹنس اور ٹریفک قوانین کی پابندی پر بھی زور دیا گیا۔
ٹریفک پولیس نے طلبہ کو تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی سے گریز کی ہدایت کی۔ بھاری گاڑیوں کے بلائنڈ ایریاز سے محتاط رہنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
شرکا کو جدید فیس لیس ای-چالان سسٹم کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ پروگرام میں اسکاؤٹس کے سینئر ارکان نے بھی شرکت کی۔
اختتام پر اسکول انتظامیہ نے کراچی ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم کو سراہا اور پروگرام کے انعقاد پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔