اسلام آباد میں وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ اور دیگر منسلک تقریبات نہیں ہوں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم پاکستان وقار اور احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ذریعے منایا جائے گا۔
گورنر سندھ سے میئر کراچی کی اہم ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور شہری مسائل پر تبادلہ خیال
کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوم پاکستان کو سادگی اور پر وقار انداز میں منائیں۔ اعلامیے میں زور دیا گیا ہے کہ محدود تقریبات کے باوجود یوم پاکستان کی اہمیت اور اس کے حقیقی پیغام کو اجاگر کیا جائے۔
یہ فیصلہ قومی وسائل کی بچت اور کفایت شعاری کی پالیسی کو جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ جشنِ یوم پاکستان پر غیر ضروری اخراجات سے گریز کیا جا سکے۔