حیدرآباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ونگ نے غیر قانونی سگریٹس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسٹاک نذرِ آتش کر دیا۔
ممبئی میں شوہر نے بیوی کو ٹرین کے آگے دھکا دے کر قتل کر دیا
ڈائریکٹر مکھنو مہر کے مطابق مختلف چھاپوں کے دوران تحویل میں لی گئی تقریباً 42 کروڑ روپے مالیت کی سگریٹس کو تلف کیا گیا، جن پر قریباً 30 کروڑ روپے کا ٹیکس چوری کیا جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں قومی خزانے کو نقصان سے بچانے اور ٹیکس نظام کو مستحکم بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی غیر قانونی سگریٹس اور ٹیکس چوری کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
