وزیراعلیٰ سندھ کا اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر پیغام: نفرت کے بجائے برداشت کو فروغ دیں

کراچی (15 مارچ 2026): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلاموفوبیا کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب انسانیت کے خلاف ہے اور اس کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

کوہاٹ: فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گرد ہلاک، جدید اسلحہ برآمد

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ اسلاموفوبیا انسانی حقوق اور سماجی ہم آہنگی کو کمزور کرتا ہے اور دہشتگردی یا انتہاپسندی کو کسی مذہب یا قوم سے جوڑنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کو امتیاز اور نفرت کا سامنا ہے، اور اس رجحان کے خاتمے کے لیے آگاہی، قانون سازی اور عالمی مکالمہ ناگزیر ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے سندھ کو صوفیاء کی سرزمین اور رواداری کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور تمام مذاہب کے پیروکاروں کے مساوی حقوق کے فروغ کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نفرت انگیز تقاریر، تعصب اور امتیاز کے خاتمے کے بغیر پرامن دنیا کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میڈیا اور ذمہ دار قیادت کو نفرت کے بجائے برداشت اور مکالمے کو فروغ دینا ہوگا، اور حکومتیں، میڈیا اور عوام سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ عالمی امن اور ہم آہنگی کو فروغ مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت مذہبی آزادی اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور نفرت، تعصب اور امتیاز کے خلاف موثر اقدامات عالمی امن کے لیے ضروری ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کا اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر پیغام: نفرت کے بجائے برداشت کو فروغ دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!