کوہاٹ: فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گرد ہلاک، جدید اسلحہ برآمد

کوہاٹ (15 مارچ 2026): خیبرپختونخوا کے تھانہ لاچی کی حدود میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے۔

لیاری سے اسلحہ اسمگلر گرفتار

تفصیلات کے مطابق، دہشت گرد پہلے سے علاقے میں پوزیشنز سنبھالے ہوئے تھے اور سی ٹی ڈی کے جوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے گھات لگائے ہوئے تھے۔ جیسے ہی سی ٹی ڈی کی اپریشن ٹیم پہنچی، دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کا جوانوں نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی کوہاٹ پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اور دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن شروع کیا گیا، جس میں ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے 6 عدد ایس ایم جیز، 4 دستی بم، 6 بینڈولیئرز، 12 اسپیر میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد طویل اور منصوبہ بند کارروائی کے لیے تیار تھے۔

علاقے میں ممکنہ چھپے ہوئے دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس نے بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی نے سی ٹی ڈی اور پولیس کے جوانوں کی بہادری کو شاباش دی ہے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس کی تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کوہاٹ: فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گرد ہلاک، جدید اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!