گلستانِ جوہر میں جھاڑیوں میں آگ، ریسکیو ادارے متحرک

کراچی: شہر کے علاقے گلستانِ جوہر میں جھاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد ریسکیو ادارے فوری طور پر متحرک ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کے لیے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کرلی۔

طالبان کے نئے فوجداری قوانین پر عالمی تشویش، افغانستان میں انسانی حقوق کو خطرات لاحق

ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر صفورہ ہائیڈرنٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی، جس کے بعد فوری طور پر متعدد واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیے گئے تاکہ فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق ہائیڈرنٹس سیل کے انچارج ریسکیو حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سی ای او کے فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل بھی امدادی کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں تاکہ آگ پر جلد قابو پایا جا سکے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ آگ بجھانے کے عمل کے دوران فائر بریگیڈ کو پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور واٹر کارپوریشن ریسکیو اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر کارروائی کر رہے ہیں اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “گلستانِ جوہر میں جھاڑیوں میں آگ، ریسکیو ادارے متحرک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!