عیدالفطر پر سخت سیکیورٹی پلان کی ہدایت

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالفطر 2026 کے موقع پر صوبے بھر میں جامع اور مؤثر سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر متحرک رہیں۔

گلستانِ جوہر میں جھاڑیوں میں آگ، ریسکیو ادارے متحرک

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس رینج کی سطح پر عیدالفطر کے سیکیورٹی پلان کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مسلسل رابطہ رکھ کر سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں اور نماز عید کے بڑے اجتماعات کے مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ شاپنگ سینٹرز، عید بچت بازاروں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس ٹرمینلز پر بھی غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

وزیر داخلہ سندھ نے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ موبائل اور موٹر سائیکل گشت میں اضافہ کیا جائے جبکہ پیٹرولنگ روٹس میں نماز عید کے اجتماعات، مساجد اور امام بارگاہوں کو مؤثر انداز میں کور کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کار اور موٹر سائیکل پارکنگ لاٹس سمیت کھلے مقامات کے اطراف نگرانی کو بھی سیکیورٹی پلان کا حصہ بنایا جائے۔ قابل اعتراض وال چاکنگ، اشتعال انگیز پوسٹرز اور نفرت انگیز لٹریچر کی تقسیم روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ ضلعی ایس ایس پیز معززین علاقہ، سیاسی اور مذہبی شخصیات کے تعاون سے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں جبکہ نفرت انگیز یا دل آزار مواد پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کے تینوں دنوں میں سیکیورٹی کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے رینج سطح پر مرکزی کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!