مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے ضلع کیماڑی میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سرحدی علاقے میں کارروائی، اسمگل شدہ کھاد سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

پولیس کے مطابق کیماڑی ڈاکس تھانے کی حدود میں مچھر کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب پولیس کو مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچی۔ اس دوران دو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس نے گرفتار ملزم فیضان کے قبضے سے اسلحہ اور شہری سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp Image 2026 03 12 at 7.14.35 PM 1

One thought on “مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!