اوباڑو میں زمین کے تنازع پر پرتشدد تصادم

اوباڑو: 11 مارچ 2026 – اوباڑو کے نواحی علاقے میں چاچڑ برادری کے دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر شدید تصادم ہوا جس میں چار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تصادم کے دوران لاٹھیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جھگڑے میں تین سے زائد افراد کی حالت شدید زخمی ہے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ کا سینٹرل پولیس آفس کا وزٹ

واقعہ تھانہ کھمبڑا کی حدود میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ افراد کی مدد کے ساتھ ساتھ حالات کو قابو میں لانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اپنا ڈیوٹی عملہ تعینات کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں گے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!