سعودی عرب کا قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کا اعلان

ریاض: Saudi Arabia نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر واضح کیا ہے کہ مملکت اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق رکھتی ہے۔

یوٹیوبر رجب بٹ کا شادی کے تنازع پر وضاحتی بیان، معاملہ شرعی اور قانونی طریقے سے حل کرنے کا اعلان

محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا ایک اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب اپنی سرزمین اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

کابینہ نے مملکت کے فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعی فورسز نے حالیہ حملوں کے دوران اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو بروقت ناکام بنایا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی دفاعی ادارے ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر چوکس ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “سعودی عرب کا قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!