پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر پیدا ہونے والے تنازع پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو اپنے شرعی اور قانونی حقوق استعمال کرتے ہوئے حل کر رہے ہیں۔
محسن نقوی کا بے روزگار ہاکی کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے اور علاج کرانے کا اعلان
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں رجب بٹ نے اعتراف کیا کہ شادی سے متعلق سوالات اور تنازعات میں سب سے بڑی غلطی ان کی تھی کیونکہ انہوں نے ایک ہی وقت میں سوشل میڈیا پر جواب دے دیا، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا اگر اس معاملے کو ابتدا ہی سے قانونی اور شرعی طریقے سے حل کیا جاتا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی مختلف کہانیوں اور تبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے ہونے والی تنقید سے وہ پریشان نہیں، کیونکہ انہیں یقین ہے کہ اللہ کے سوا کوئی انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
رجب بٹ نے اعلان کیا کہ آئندہ وہ اپنی ذاتی یا ازدواجی زندگی سے متعلق کوئی بیان سوشل میڈیا پر نہیں دیں گے اور تمام معاملات کو قانونی اور شرعی تقاضوں کے مطابق حل کریں گے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجا تھا، جس پر ان کی اہلیہ ایمان رجب نے بھی ردعمل دیا۔ اس معاملے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
