کراچی، 10 مارچ 2026: ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی کی زیر نگرانی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے تک ترقی پانے والے پولیس افسران کو سرکاری رینک لگائی گئی۔ تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پیز نے ترقی یافتہ افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، خدمات اور عوامی خدمت میں ان کے کردار کو سراہا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ نے جامع کفایت شعاری پیکیج اور پیٹرول بچاؤ منصوبہ منظور کرلیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ ترقی محنت، دیانت داری اور کارکردگی کا اعتراف ہے اور افسران کو چاہیے کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا اولین شعار بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پانے والے افسران امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنائیں۔
تقریب کے دوران ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارکباد دی گئی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ افسران نے بھی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے عوامی خدمت کے عزم کو دہرایا اور اپنی ذمہ داریوں کے تئیں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی کے میڈیا سیل کے مطابق یہ اقدام پولیس کے پیشہ ورانہ معیار کو بڑھانے، افسران کے حوصلے بلند کرنے اور عوامی اعتماد کو مستحکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

