رمضان اور یومِ شہادت حضرت علیؓ پر سندھ بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات

کراچی، 10 مارچ 2026: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے، طاقت راتوں، شبِ قدر اور یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ رہیں گے۔

ملیر پولیس کی بڑی کارروائی، اغواء ہونے والی 6 ماہ کی بچی جیکب آباد سے بازیاب

وزیر داخلہ سندھ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام بڑے شہروں میں حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور یومِ شہادت حضرت علیؓ کے جلوسوں و مجالس کے لیے جامع سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ شبِ قدر اور طاقت راتوں کے اجتماعات میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔

جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر واک تھرو گیٹس، اسنیفر ڈاگز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مرکزی کنٹرول رومز سے سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شرپسند عناصر اور امن خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔ علماء کرام، منتظمین مجالس اور جلوسوں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھ کر امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سندھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ رمضان اور یومِ شہادت کے دوران امن قائم رہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “رمضان اور یومِ شہادت حضرت علیؓ پر سندھ بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!