State Bank of Pakistan کے مطابق فروری کے مہینے میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں نمایاں مقدار ریکارڈ کی گئی، جس میں United Arab Emirates پہلے نمبر پر رہا۔
قومی اسمبلی: کئی ترمیمی بل منظور، عالمی یومِ خواتین پر قرارداد متفقہ طور پر پاس
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے فروری کے دوران سب سے زیادہ 70 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے، جو دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے بڑی رقم ہے۔
اسی طرح Saudi Arabia میں مقیم پاکستانیوں نے بھی ترسیلات زر میں نمایاں حصہ ڈالتے ہوئے 68 کروڑ 55 لاکھ ڈالر وطن منتقل کیے اور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔
اعداد و شمار کے مطابق United Kingdom میں مقیم پاکستانیوں نے فروری کے مہینے میں 53 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے جبکہ United States میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 32 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
ماہرین کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ رقوم نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرتی ہیں بلکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں اور مالی استحکام کو بھی تقویت دیتی ہیں۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی مسلسل مالی معاونت پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے اور مشکل معاشی حالات میں یہ ترسیلات زر ملکی معیشت کو سہارا دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
