پاک بحریہ کا آپریشن "محافظ البحر” شروع، قومی بحری تجارت اور توانائی کے تحفظ کے لیے اقدامات

اسلام آباد: پاک بحریہ نے ابھرتے ہوئے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور اہم سمندری تجارتی راستوں میں ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر آپریشن "محافظ البحر” کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد قومی جہاز رانی، بحری تجارت اور توانائی کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔

کراچی پولیس کی انسدادِ جرائم مہم: ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

پاک بحریہ نے اس آپریشن میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون کو فعال بنایا ہے تاکہ تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کی مؤثر نگرانی اور کنٹرول ممکن ہو سکے۔ آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہاز مختلف تجارتی جہازوں کو اسکارٹ فراہم کر رہے ہیں، جن میں سے ایک آج کراچی پہنچنے والا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق، پاکستان کی تقریباً 90 فیصد تجارت سمندری راستوں کے ذریعے کی جاتی ہے، اور آپریشن "محافظ البحر” اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اہم بحری راستے محفوظ، مستحکم اور تجارتی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔

پاک بحریہ نے واضح کیا ہے کہ وہ ابھرتے ہوئے میری ٹائم خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے اور قومی جہاز رانی کے تحفظ کے ساتھ خطے میں سمندری سلامتی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

WhatsApp Image 2026 03 09 at 7.24.10 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 09 at 7.24.11 PM WhatsApp Image 2026 03 09 at 7.24.11 PM 1

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!