سولجر بازار میں کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گٹکا ماوا کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی تھانہ سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں کی۔

عزیز آباد میں پولیس مقابلہ، کار لفٹر گینگ کا ملزم گرفتار، متعدد گاڑیاں برآمد

پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گٹکا ماوا کی تیاری اور فروخت میں ملوث ملزمان عبدالرحمٰن ولد خلیل، زبیر ولد شاہد اور ارسلان ولد سراج الدین کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی سے حاصل ہونے والی نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں مضرِ صحت گٹکا اور ماوا کی تیاری اور فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو صحت کے لیے نقصان دہ اشیاء سے محفوظ رکھا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “سولجر بازار میں کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!