موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں 12ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 401 افسران فارغ التحصیل

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں 12ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی سعد اختر بھروانہ اور کمانڈنٹ ٹریننگ کالج عاصم گلزار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

کراچی: ناردرن بائی پاس پر مزدا ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، دو افراد زخمی

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مجموعی طور پر 401 افسران نے تربیت مکمل کر کے فورس میں شمولیت اختیار کی جن میں 67 خواتین افسران بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور چاک و چوبند دستوں کی سلامی لی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز کو محفوظ بنانا موٹروے پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سڑکوں پر سفر کو مزید محفوظ بنانے کیلئے موٹرویز پر ریسکیو 1122 مراکز اور ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موٹرویز کی ڈیجیٹلائزیشن حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس وقت ٹول پلازوں پر تقریباً 90 فیصد گاڑیاں ایم ٹیگ استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد، مری اور کراچی لیاری ایکسپریس وے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کراچی۔حیدرآباد اور کوئٹہ۔چمن موٹرویز پر کام جاری ہے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ سکھر۔حیدرآباد موٹروے جلد مکمل ہو کر کراچی پورٹ سے منسلک ہو جائے گی اور اس منصوبے کو آئندہ دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور۔سیالکوٹ موٹروے کو کھاریاں کے ذریعے اسلام آباد سے جوڑا جائے گا جس سے سفر کا فاصلہ تقریباً 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا۔

انہوں نے سیاحت کے فروغ کیلئے مانسہرہ، کاغان اور ناران موٹروے کو بابوسر ٹاپ سے منسلک کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا جبکہ بابا گرو نانک ایکسپریس وے کی تعمیر جلد شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سکھ یاتریوں کو خصوصی سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے موٹروے پولیس فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کی تنخواہوں میں خصوصی اضافے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود موٹروے پولیس عوام کو بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے۔

کمانڈنٹ ٹریننگ کالج عاصم گلزار نے بتایا کہ تربیت کے دوران افسران کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ شخصیت سازی اور اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔ جونیئر پٹرول آفیسر ندا رخ فاطمہ کو آل راؤنڈ فرسٹ قرار دیا گیا جبکہ عمارہ اکبر کو بیسٹ اِن اکیڈمکس اور زین اعجاز کو بیسٹ اِن پریڈ و ڈرائیونگ ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں 12ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 401 افسران فارغ التحصیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!