کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر اہلِ خانہ کا احتجاج، مظاہرین منتشر

کراچی کے علاقے گزری میں پی این ٹی کالونی کے قریب گزشتہ روز ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کی ہلاکت کے بعد اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں افراد شامل تھے جنہوں نے ہلاک ہونے والے ملزم شاہان بلوچ کی ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

خواجہ آصف: افغانستان پر مزید اعتماد خطرناک، دہشت گردی کی پشت پناہی جاری

پولیس حکام کے مطابق احتجاج کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا اور آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے منتشر ہونے کے بعد ٹریفک کی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز گزری کے علاقے میں مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ملزم شاہان بلوچ مارا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مقابلے کے دوران ایک پولیس افسر بھی زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم شاہان بلوچ مختلف نوعیت کے 20 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

دوسری جانب ہلاک ملزم کے اہلِ خانہ نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف انکوائری ہونی چاہیے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!