کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے کی کارروائی، 8.5 کلو منشیات برآمد، دو بین الصوبائی ڈیلرز گرفتار

کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے کراچی نے گلبہار کے علاقے میں لیاری گینگ وار کے بھتہ خوروں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کامیاب کارروائی کی ہے۔

کراچی: ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت 320 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر دیا

کارروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات ڈیلر اصغر بلوچ کے دو قریبی ساتھی بہادر علی اور عمران حیدر کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8570 گرام (8.570 کلو) اعلیٰ کوالٹی منشیات ویڈ برآمد ہوئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 11 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے کیپٹن (ریٹائرڈ) صدام حسین نے بتایا کہ ملزمان لیاری گینگ وار کے بھتہ خور گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور گزشتہ عرصے سے بین الصوبائی منشیات کی ڈیلنگ میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کا مزید سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے تاکہ گروہ کے دیگر ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے اور شہر میں منشیات کی سپلائی کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے کی کارروائی، 8.5 کلو منشیات برآمد، دو بین الصوبائی ڈیلرز گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!