بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی یافتہ 15 خوارج ہلاک

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں جن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کیے گئے۔

Saturda, 7th March 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر بھرپور کارروائی کی جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی بلوچستان کے ضلع بسیما میں بھی کی گئی جہاں بھارتی سرپرست یافتہ مزید تین دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کر فوری اور مؤثر کارروائی کی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔ آپریشن کے دوران علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی یافتہ 15 خوارج ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!