


کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے افسرانِ بالا کے احکامات پر شہر میں اسلحہ کی کھلی نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ بھی شامل تھا، جو قانونی اجازت کے بغیر اسلحہ دکھا رہا تھا۔
کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے سینٹر میں سیکیورٹی جائزہ اور سخت انسپیکشن
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت عمران مراد ولد مراد علی اور عبدالرحیم ولد محمد نعیم کے نام سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران کالے شیشوں والی ایک گاڑی بھی روکی گئی اور گاڑی کا مالک بھی حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ایسے کریک ڈاؤنز وقتاً فوقتاً کیے جائیں گے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ممکن ہو۔