کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی زیر صدارت دفتر ہذا میں 21 رمضان المبارک کو یومِ شہادت علیؓ اور 26 رمضان المبارک کو یوم القدس ریلی کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ایس ایس پی صاحبان، فقہ جعفریہ کے علماء کرام، مجالس و جلوس کے منتظمین اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 7 زخمی گرفتار
اجلاس کے دوران جلوس اور مجالس کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علماء کرام اور منتظمین نے پولیس کے سابقہ اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے افسران کو ہدایت دی کہ سول انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن برقرار رکھتے ہوئے فول پروف ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ جلوس کے روٹس، متبادل راستوں اور ٹریفک ڈائیورشن کے حوالے سے شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے۔ ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار جلوس کے آغاز سے اختتام تک مستعدی سے فرائض انجام دیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔
اجلاس کے اختتام پر باہمی تعاون اور کامیاب ٹریفک انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔
