کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 7 زخمی گرفتار

کراچی (ڈسٹرکٹ سینٹرل رپورٹر): ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی میں ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر اسٹریٹ کرمنلز، بائیک لفٹرز اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ شب مختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران مجموعی طور پر 7 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ نکلے اور ان کا کریمنل ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات کا ’سسٹم‘ ختم، اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن

سپر مارکیٹ تھانہ
سپر مارکیٹ پولیس نے زخمی ملزمان مبین ولد ندیم اور محمد زیشان ولد شکیل خان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول (30 بور) بمعہ 5 راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ مبین کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جن میں گٹکا ماوا ایکٹ، غیر قانونی اسلحہ، مزاحمت پولیس اور موٹر سائیکل چوری شامل ہیں۔

نارتھ ناظم آباد تھانہ
نارتھ ناظم آباد پولیس نے زخمی ملزمان ممتاز ولد منظور اور محمد علی ولد مظہر علی کو گرفتار کیا۔ ممتاز کے خلاف مزاحمت پولیس اور غیر قانونی اسلحہ، جبکہ محمد علی کے خلاف ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات درج ہیں۔

تیموریہ تھانہ (اول و دوم)
تیموریہ پولیس نے دو زخمی ملزمان طارق ولد عبدالغفور اور آصف علی ولد ارشد علی کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔ مزید ایک زخمی ملزم فرحان ولد نور محمد بھی گرفتار ہوا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے میڈیا کو بتایا کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور کریمنل ریکارڈ کی جانچ کے بعد انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

53 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!