نارتھ ناظم آباد پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزمان نے 30 موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کر لیا

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار دو اسٹریٹ کرمنلز ممتاز ولد منظور اور محمد علی ولد مظہر علی نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق ملزمان نے نارتھ ناظم آباد کی حدود سے 30 موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پاکستان نے بگرام میں افغان طالبان رجیم کے خلاف کامیاب کارروائی مکمل کر لی

ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے نارتھ واک، ڈالمین مال اور اطراف مارکیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کیں اور رمضان المبارک میں عید کی شاپنگ کے دوران مالز میں آئے لوگوں کی موٹر سائیکلیں نشانہ بنایا۔ ایس ایس پی کے مطابق چوری شدہ موٹر سائیکلیں بلوچستان کے علاقے چیکو باغ میں فروخت کی جاتی تھیں، جہاں نئی موٹر سائیکل 40 ہزار اور پرانی 20 سے 25 ہزار روپے میں بک ہوتی تھیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے جبکہ مزید سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔ ممتاز پہلے بھی ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف تھانہ سمن آباد میں اقدام قتل، پولیس پر حملہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔ محمد علی کے خلاف تھانہ چاکیواڑہ میں ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات ہیں اور وہ متعدد بار گرفتار ہوچکا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “نارتھ ناظم آباد پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزمان نے 30 موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!