ملیر پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار اور نشہ آور اشیاء برآمد

کراچی: Malir District Police نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تھانہ Malir City کی حدود سے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بلوچستان میں غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی، شیراز انیس اور ایاز انیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 61 گرام آئس، 14 گرام کرسٹل اور 195 گرام چرس کے علاوہ فروخت کے لیے رکھی رقم بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان ملیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مختلف مقامات پر منشیات کی فروخت میں ملوث تھے اور علی نامی ملزم عادی جرائم پیشہ ہے، جو پہلے بھی دو مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ منشیات کی سپلائی چین کو ختم کیا جا سکے اور دیگر ملوث افراد تک پہنچا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 03 05 at 6.16.29 PM 1

60 / 100 SEO Score

One thought on “ملیر پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار اور نشہ آور اشیاء برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!