جامعہ این ای ڈی میں پاک فوج سے یکجہتی کی ریلی، پرووائس چانسلر کا دفاع وطن پر زور

کراچی: جامعہ این ای ڈی میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی افواج کے حالیہ آپریشن غضبُ للحق سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، پرووائس چانسلر نے کی۔ شرکا نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی جانب سے افغان دشمن عناصر کو دیے گئے مؤثر اور دندان شکن جواب نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور دفاعِ وطن مشترکہ فریضہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کو شیئر نہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

جامعہ این ای ڈی کی ترجمان فروا حسن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات اور ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں، اور این ای ڈی کی اس ریلی میں بڑی تعداد میں اساتذہ و اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ افغان طالبان رجیم نے پاکستانی سرحد پر بلا اشتعال حملے کیے، جس کے جواب میں پاک فوج نے افغان طالبان کے خلاف آپریشن غضبُ للحق کا آغاز کیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!