راولپنڈی/وانا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ڈیفنس فورسز، نے جنوبی وزیرستان میں وانا کا دورہ کیا اور مغربی سرحد پر موجودہ سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ڈاکٹر سجاد کے سینٹر میں رمضان پیکج، بے اولاد جوڑوں کے لیے خصوصی رعایت
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل نے فاتحہ خوانی کے بعد اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔ دورے کے دوران انہیں سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس پر مبنی جاری آپریشنز اور بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اسی دوران فیلڈ مارشل کو آپریشن غضب للحق اور پاکستان-افغانستان سرحد پر پیش رفت پر بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کر کے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابلِ قبول ہے اور سرحد پار سے آنے والے خطرات کے تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ امن تبھی ممکن ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کر دیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وانا آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا اور پاک-افغان سرحد پر تعینات فارمیشنز کی جنگی تیاریوں کو سراہا، جس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

