ڈاکٹر سجاد کے سینٹر میں رمضان پیکج، بے اولاد جوڑوں کے لیے خصوصی رعایت

کراچی: ڈاکٹر سید سجاد حسین، چیئرمین آسٹریلین کونسپٹ انفرٹیلٹی آئی وی ایف اینڈ جینیٹک سینٹر نے رمضان المبارک میں بے اولاد جوڑوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں خلقِ خدا کی خدمت کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے، اسی جذبے کے تحت سینٹر نے یہ اقدام ہر سال کی طرح اس سال بھی متعارف کرایا ہے۔

کراچی میں ایپکس کمیٹی کا 33واں اجلاس، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

ڈاکٹر سجاد کے مطابق رمضان پیکج کے تحت ICSI ٹریٹمنٹ میں میڈیسن سمیت ایک لاکھ روپے اور PGT ٹریٹمنٹ میں میڈیسن سمیت ڈیڑھ لاکھ روپے تک رعایت دی جائے گی۔ جو مریض رمضان پیکج کے تحت علاج کی بکنگ کروائیں گے، وہ اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد غریب، مستحق اور عام مریضوں کو اولاد جیسی عظیم نعمت سے محروم نہ رہنے دینا اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں واپس لانا ہے۔

اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر سید عامر سجاد بھی موجود تھے، جنہوں نے کہا کہ کلینک جدید طبی سہولیات، ماہر ڈاکٹروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بے اولاد جوڑوں کے علاج کے لیے کوشاں ہے اور ادارے کا مشن ہے کہ ہر ماں کی گود ہری ہو۔

واضح رہے کہ آسٹریلین کونسپٹ انفرٹیلٹی آئی وی ایف اینڈ جینیٹک سینٹر ایک معتبر اور جدید ادارہ ہے جہاں عالمی معیار کے مطابق بے اولاد جوڑوں کے علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ ہر خاندان کو اولاد کی خوشی نصیب ہو سکے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “ڈاکٹر سجاد کے سینٹر میں رمضان پیکج، بے اولاد جوڑوں کے لیے خصوصی رعایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!