کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے محکمہ انسدادِ تجاوزات نے گل پلازہ کے اطراف تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے سڑک اور فٹ پاتھ پر موجود ٹھیلے، پتھارے اور دیگر غیر قانونی ساختیں ضبط کر لیں۔
ملیر پولیس کا افسران و جوانوں کے ہمراہ روزہ افطار
کارروائی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کی گئی جبکہ سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ عمار خان کی زیرِ نگرانی عمل میں آئی۔ اس آپریشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر عیدگاہ فرحان قریشی اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ساتھ علاقہ پولیس نے بھی حصہ لیا۔
کارروائی کا مقصد شہری راستوں اور فٹ پاتھ کو عوام کے لیے محفوظ اور قابلِ استعمال بنانا اور غیر قانونی تجاوزات کی حوصلہ شکنی کرنا بتایا گیا۔