ضلع ملیر پولیس کراچی کے ایس ایس پی ڈاکٹر عبدالخالق نے 4 مارچ 2026 کو تھانہ قائدآباد کی حدود میں افسران اور پولیس جوانوں کے ہمراہ سادگی اور عقیدت کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
سرجانی ٹاؤن: آئل ڈپو میں گاڑی میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
اس موقع پر ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت دیگر افسران اور جوان بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ڈیوٹی کے باوجود روزہ رکھ کر فرائض انجام دینا پولیس جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ وابستگی اور جذبۂ خدمت کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فرض شناس جوان محکمہ پولیس کا فخر ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
پولیس افسران و جوانوں نے ایس ایس پی ملیر کے ہمراہ افطار کرنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امن و بھائی چارے اور پیشہ ورانہ جذبے کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔